پے اینڈ پنشن کمیٹی کی ذیلی کمیٹیوںنے ملازمین کی بنیادی تنخواہ کے 50فیصد خصوصی ہارڈ شپ الائونس یا مہنگائی الائونس دینے کی تجویز تیار کی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کے ذیلی کمیٹیاں اگلے ماہ اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کریں گی جس کی بنیاد پر ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن وغیرہ میں اضافہ کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹیوں نے وفاقی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس ا لائونس اور میڈیکل الاونس میں اضافہ کی سفارشات تیار کی ہے جبکہ صوبائی ملازمین کے ہائوس رینٹ ، کنوینس الائونس اور میڈیکل الائونس میں اضافہ کی سفارشات کو حتمی شکل دیا جارہاہے۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ، تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کے درمیانی مدت کی سفارشات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافہ کے حوالے سے حتمی سفارشات کو آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میںشامل کردیا جائیگا۔
182