294

سعودی عرب نے نومولودپاکستانی بچے کی نگہداشت کرکے پاکستانیوں کا دل جیت لیا.

آئین نیوز : سعودی حکام نے نومولود پاکستانی بچے کی ایک سال تک نگہداشت کرکے پاکستانیوںکا دل جیت لیا ،سعودی حکام نے مکہ مکرمہ کے زچہ بچہ ہسپتال میں پاکستانی بچے کی ایک سال تک دیکھ بھال کے بعد قونصل ویلفیئر ثاقب علی خان کے حوالے کیا،پاکستانی حکام نے پاکستان اور قونصل جنرل کی طرف سے ہسپتال کے ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔

حکام کے مطابق ایک پاکستانی خاتون سعودی عمرہ ادا کرنے کیلئے گئی تھی، مکہ مکرمہ میں قیام کے دوران بچے کو جنم دیا، کورونا وبا کی وجہ سے والدہ مجبوراً پاکستان واپس چلی آئی تھی اس دوران ہسپتال انتظامیہ نومولود پاکستانی بچے کی دیکھ بھال کرتی رہی ، ہسپتال کے عہدیدار مسلسل ایک سال تک نہ صرف بچے کی نگہداشت کا اہتمام کرتے رہے بلکہ اس دوران اس کے ماں باپ سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔اب اسے پاکستان قونصلیٹ کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان قونصلیٹ بچے کو جلد والدین کے پاس پاکستان بھجوائے گی۔

مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہلال المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ بچہ آپریشن سے پیدا ہوا تھا، اس کا وزن ایک کلو تھا اور پری میچور تھا، اسے 46 دن تک مصنوعی تنفس پر رکھا گیا۔ہسپتال کے آئی سی یو کے سربراہ ڈاکٹر عطیہ بن صالح الزہرانی نے بتایا کہ پاکستانی بچے کو تقریباً ایک برس تک آئی سی یو میں رکھا گیا اس کے بعد اسے سماجی نگہداشت کے ادارے کے سپرد کردیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں