ایف آئی اے نے خیبر پختونخوا پولیس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف مقدمے کا اندراج کر دیاجائے گا ممکنہ طور پر 7افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بعض پولیس افسران بھی پروپیگنڈہ کرنے میں بھی شامل ہیں سی پی او سے ایف آئی اے کے حکام کو ارسال کردہ مراسلے میںکہا گیاتھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے خلاف بعض افراد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے جس پرایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی ہے ۔