پشاور یونیورسٹی نے طلبہ کے مسلسل احتجاج کے بعد فزیکل سمسٹرز امتحانات کو ختم کرکے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے رجسٹرار آفس سے مختلف شعبہ جات کے چیئرمین، انسٹی ٹیوٹس، اکیڈمی اور سینٹرز کے سربراہان کے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے جن شعبہ جات، انسٹی ٹیوٹس اور سینٹرزمیں فال سمسٹرز 2020 کے مڈٹرم امتحانات کا ابھی تک آغاز نہیں ہوا ان امتحانات کو آن لائن لیا جائے
اس طرح ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اجازت سے فائنل ٹرم امتحانات بھی آن لائن لئے جائیں، واضح رہے کہپشاور یونیورسٹی میں مختلف طلبہ تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبہ فزیکل امتحانات کے خلاف گزشتہ 6روز سے احتجاج کررہے تھے، گزشتہ رات گئی تک بھی طلبہ وائس چانسلر آفس کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے تھے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فزیکل امتحانات ختم کرکے اس کی جگہ سمسٹر امتحانات اان لائن لینے کا فیصلہ کیا۔