217

ضلع مہمند ھیڈ کوارٹر غلنئی میں انتظامیہ کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر مارچ کا انتقاد

ضلع مہمند غلنئی ہیڈکوارٹر میں کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر غلام حبیب، اے ڈی سی امیر حواص خان، ڈی پی او صلاح الدین کنڈی، ریسکو 1122 کے عہدادار،علاقانی مشران تاجران، مقامی صحافیوں کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور عام لوگوں نے سینکڑوں کے تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ملک نور اللہ کوڈاخیل نے کہا کہ ہمارے مشران نے کشمیر کے جہاد میں پہلے بھی حصہ لیا تھا اور شہید ہوئے ہیں۔ ہم کشمیر کی آزادی تک پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنگے اور تمام قبائل ہر قسم قربانی کےلئے تیار ہیں۔

اس موقع پر محتلف قومی مشران نے پاک فوج کے ساتھ ہر قسم تعاون کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ ہندوستان کشمیریوں پر ظلم بند کریں اور حکومت پاکستان قبائلیوں کو جہاد کا کال دیں۔تاکہ ہندو فوج کو کشمیر میں شکست دے۔ بعد میں سپورٹس سٹیڈیم سے مہمند پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر غلام حبیب کر رہے تھے۔ ریلی کے دوران لوگوں نے بازوں پر کالے کپڑے بھی باند لے تھے۔ اور ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی اٹھای تھے۔ ریلی میں لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے رکھی تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور ہندوستان کے حلاف نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران پاک فوج زندہ آباد کشمیر بنے گا پاکستان مودی سرکار مردہ باد اور پاکستان زندہ آباد کے نعرہ لگائے۔

تقریب سے خطاب کے دوران ڈپٹی کمشنر غلام حبیب اور ایڈشنل ڈپٹی کمشنر امیر حواص خان نے کہا کہ کشمیر پر ہندو فوج کے ظلم برداشت نہیں کرینگے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند قوم پہلے بھی کشمیریوں کے آزادی کےلئے لڑے تھے اور اگر اب بھی ضرورت پڑی تو پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے لڑنگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی میں تمام پاکستان ایک ہے۔ملک احمد خان کوڈاخیل نے کہا کہ میرا والد کشمیر میں جہاد کے دوران شہید ہوا تھا اور جب بھی پاک فوج کال دے تو ہم شہادت کےلئے تیار ہیں۔ تقریب اور ریلی کے دوران غلنئی ہیڈکوارٹر بازار اور روڈ اور ٹریفک بند تھا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے ایک منٹ خاموشی بھی اختیار کی گئی۔اور احر میں کشمیر کی آزادی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں