183

ضمنی انتخابات کیلئے فرنٹیئر کور کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی


19فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکورٹی کے لئے فرنٹیئر کور کی تعیناتی کی منظوری وفاق نے دیدی ہے این اے 45کرم ون اور پی کے 63نوشہرہ پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ سٹیشنوں ، پولنگ بوتھ بھی بنا لئے ہیں مشترکہ پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی خدشات ظاہر کئے گئے ہیں

امن وامان کی صورتحال کے باعث پولیس کے ساتھ ساتھ فرنٹیئر کور کے دستے بھی ضمنی انتخابات میں تعینات رہینگے ۔ دونوں حلقوں پر 19فروری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے تیاریاں عروج پر ہے پی کے 63نوشہرہ پر ضمنی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی ، پی ڈی ایم اور اے این پی کے امیدواروں کی جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے دعوئے کئے جا رہے ہیں

جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے انتخابی مہم میں مداخلت کے حوالے سے بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں