326

عامر لیاقت کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان


آئین نیوز: کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی کا معروف اینکر عامرلیاقت نے قومی اسمبلی ممبرشب سے کراچی میں غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ پر احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کردیاہے ۔

انہوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کریتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کروں گا، اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ممبر قومی اسمبلی ہوںاور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میںلکھا ہے کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور کے الیکٹرک کے مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے اورملاقات میں وزیر اعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردوں گا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت نے الیکشن سے کچھ ہفتے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور کراچی سے الیکشن جیت کر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،

اس سے قبل وہ متحدہ قومی مومنٹ سے وابستہ تھے ، 23 اگست کو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد انہوں نے سیاست سے ہمیشہ کیلئے دور رہنے کا اعلان کیا تھا ، مگر الیکشن سے قبل ایک بار پھر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ۔

اب انہوں نے کراچی میں کے الیکٹرک کیجانب سے غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف وزیراعظم عمران خان کو احتجاجاً استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں