264

غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے، شاہد خاقان

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، یہ غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آج سیاست میں غداری لے آئے، غدار وہ ہے جو کشمیر کا سودا کرتا ہے ، پاکستان کے خلاف بغاوت اور معیشت تباہ کرتا ہے ، ہمت ہے تو ہتھکڑی لگاؤ، نون لیگ حاضر ہے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ اگر آئین کی بات کرنا بغاوت ہے تو روز پاکستان میں بغاوت ہوگی، اگر اپنے حق کے لیے بات کرنا بغاوت ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی، اگر حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کرنا غداری ہے تو ہر روز یہ بغاوت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں آج ایک شہری بدر رشید نے ملک کے سابق وزرائے اعظم، سابق وفاقی وزراء اور سابق گورنر کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کرنا ہے تو آؤ، حکومت کارکردگی سے بات کرتی ہے، گالیوں سے بات نہیں کرتی، یہ غداری اور بغاوت کے ہتھکنڈے نہیں چلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج حکومت کو اپنی کارکردگی دکھانےکا وقت تھا، بتاتے کہ ملک کے لیے کیا کیا، لیکن کیا کسی وزیر نے آٹے، چینی، مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری کی بات کی، شاید سارے عوامی مسائل ختم ہو گئے اس لیے وفاقی وزراء چار پانچ روز سے پریس کانفرنسیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم پاکستان میں کرپشن، مہنگائی اور بدحالی کو روکے گی اور پاکستان کو ترقی دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں