140

غیر قانونی تعمیر اتی سرگرمیوں اور ہاوسنگ سوسائٹیز کیخلاف گرینڈ آپریشن کا حکم


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈویژنل انتظامیہ مردان کو ہدایت کی ہے کہ ڈویژن کے تینوں اضلاع مردان، صوابی اور چارسدہ میں زرعی زمینوں کو محفوظ بنانے کے لیے غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں اور ہائو سنگ سوسائٹیز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے جبکہ دریائو ں کے کناروں پر قائم انفراسٹرکچرز کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے موثر کاروائی عمل میں لائی جائے

۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو بھی ہدایت کی ہے کہ مذکورہ تینوں اضلاع میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کو مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے چھوٹے بڑے تمام سرکاری ہسپتالوں میں درکار عملے کی کمی کو پورا کرنے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ و] وزیر اعلی نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے

کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ان میں عوامی نمائندوں کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان مربوط روابط قائم و دائم رہیں۔ضلع چارسدہ کے منصوبوں سے متعلق بتایا گیا کہ چارسدہ کی تحصیل شبقدر اور تنگی میں ریسکیو 1122 اسٹیشن قائم کرنے کے لیے سکیمیں آئندہ اے ڈی پی شامل کرنے کے لیے تجویز کی گئی ہیں جبکہ تحصیل چارسدہ میں میں پہلے سے ریسکیو اسٹیشن مکمل فعال ہے، شبقدر تحصیل کمپلیکس کے قیام کے لیے درکار زمین کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر پر عملی کام کی رفتار کو بڑھا دیا گیا ہے اور منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں