لنڈی کوتل میں مقامی قبائل نے تحصیل میں صدائے امن دفتر قائم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں سیاسی جماعتوں کے رہنماں کے علاوہ مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین نے تحصیل کے سامنے دکانوں کو احتجاجا بند کردیا مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی تحصیل کمپاونڈ میں صدائے امن دفتر نامنظور ہے،
مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدائے امن دفتر میں خواتین سٹاف نہ ہونے سے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے، صدائے امن رقوم مرد کو منتقل کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ صدائے امن دفتر میں خواتین کے لیے کوئی سہولت میسر نہیں،تحصیل سے صدائے امن دفتر کو دوسرے جگہ منتقل کیا جائے،مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ اگر دفتر منتقل نہ کیا گیا تو دفتر کو زبردستی تالے لگا کر دھرنا دینگے،