308

لنڈی کوتل میں گستاخانہ خاکو کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ, فرانس کے وزیراعظم کا پتلا نظر آتش


ضلع خیبر۔ لنڈی کوتل میں حرمت رسول ﷺ کی پاسداری اور فرانسیسی حکومت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر حاجی مقتدر شاہ صاحب، سابق امیر جماعت اسلامی مراد حسین افریدی سینیر رہنما جماعت اسلامی حسن شینواری مولانا رحمت اللہ ناصح صاحب اور دیگر نےبات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہر گز اسلام اور پیغمبر دوجہان کی گستاخی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔


جماعت اسلامی ضلع خیبر کے امیر حانی مقتدر شاہ کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ مسلمان ناموس رسالت کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان سڑکوں ہر نکل آئے جس کا مقصد واضح ہے۔ انہو نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالم اسلام کو اکٹھا ہونا چاہئیے اور ان سے سفارتی تلعقات ختم کی جائے جبکہ فرانسیسی مصنوعات سے بھی بائیکاٹ کیا جائے

وزیراعظم نے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا

یاد رہے کے فرانس میں گستاخانہ خاکو کے خلاف مظاہروں میں شدت آئی ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران نے مسلم حکمرانوں کے نام خط بھی لکھا اور عالم اسلام کو متحد کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں