280

ماسک پہننے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈاکٹر فائوچی ایک بارپھر آمنے سامنے

آئین نیوز: امریکا میں کرونا وائرس سے بچائو اور روک تھام کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں ، اس معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فائوچی ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ امریکیوں کو کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہ دیں،
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکیوں کی آزادی سلب نہیں کرنی چاہئے۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے حوالے سے ڈاکٹر فائو چی نے کہنا ہے کہ ریاست اور مقامی حکمرانوں کو عوام کو زبردستی ماسک پہننے کا حکم دینا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طبی ماہرین سے کہا ہے کہ امریکیوں کو کورونا وائرس کا پھیلا ئوروکنے کے لیے ماسک پہننے کا حکم نہ دیں۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکا میں عوام کے لیے ماسک کو لازمی پہننے کے حکم کے خلاف ہیں کیونکہ لوگوں کے لیے کچھ تو آزادی ہونی چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے کچھ روز قبل یہ کہا ہے کہ ریاست اور مقامی حکمرانوں کو عوام کو زبردستی ماسک پہننے کا حکم دینا چاہیے۔

ڈاکٹر فاچی کا کہنا تھا کہ ماسک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے انتہائی اہم ہے اس لیے ہم سب کو استعمال کرنا چاہیے تاہم اس صورتحال میں امریکی عوام کا ماسک پہننا سیاسی شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ کچھ مقامی حکام نے تو شہریوں پر ماسک پہننا ذاتی انتخاب کے بجائے لازمی شرط قرار دے دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے بچا کے لیے خود ماسک پہننے سے انکار کر چکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔لیکن چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماسک پہن کر عوام کے سامنے آئے تھے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں