141

محکمہ خوراک کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں ‘ 24 افراد گرفتار


محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 24 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور سیکرٹری محکمہ خوراک خوشحال خان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ اور واجد علی نے حیات آباد کے مختلف مارکیٹوں سپر مارکیٹ ‘ نواب ‘ بنگش ‘ کرنل شیرخان اور محمد زئی مارکیٹ میں دودھ کی دکانوں میں معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی

جہاں پر مہنگے داموں 130 روپے فی کلو دودھ فروخت کیا جا رہا تھا جس پر محکمہ خوراک کے افسران نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ پھندو روڈ اور چمکنی کے مختلف علاقوں سے 11 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے

۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش ‘ جنرل سٹور مالکان ‘ قصائی ‘ نانبائی و دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی

۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک کے افسران مختلف اوقات میں شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور مرتکب افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے ۔ انہوں نے فوڈ پوائنٹس مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں میں نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے سمیت اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصوررت دیگر سخت کارروائی کے لئے تیار رہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں