491

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے طبی عملے کی کورونا ویکسی نیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی متعارف کرادی



محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے طبی عملے کی کورونا ویکسی نیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی متعارف کرادی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں طبی عملے کی کورونا ویکسینیشن کو بہتر بنانے کیلئے نئی حکمت عملی متعارف کرادی

۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں اتوار کی چھٹی کے روز بھی طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو نگرانی کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں

کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو معمول کے مطابق کورونا سے بچائو کی ویکسی نیشن جاری رکھی جائے۔ اس سلسلے میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو طبی عملے کو کورونا ویکسی نیشن کی انفرادی تفصیلات بھی مرتب کرکے محکمے کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔ڈاکٹر نیاز کا کہنا تھا

کہ جن اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن سست روی کا شکار ہے انہیں ناپسندیدگی کے خطوط ارسال کئے جائیں گے۔ جلد ہی صوبے میں کمیونٹی ویکسین مہم شروع کی جارہی ہے

جو مارچ کے آخر تک شروع کی جائے گی، اس کے لئے صوبے کو 929لاکھ خوراکیں ملیں گی جب کہ روز 60سے 70ہزار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔اس حوالے سے محکمے نے ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کرکے ایک ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں