359

مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر کتنی سزا ہو سکتی ہے؟

مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے پر کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مزار قائد کے تقدس کے حوالے سے بنایا گیا تحفظ ایکٹ ہے کیا؟

گزشتہ روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر وہاں ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوائے تھے جس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ پولیس سے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

آج صبح کراچی پولیس نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کر کے انہیں نجی ہوٹل سے گرفتار کیا جب کہ سندھ حکومت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے احکامات جاری نہیں کیے۔

مزار قائد تحفظ ایکٹ

قائداعظم پروٹیکشن اینڈ مینٹیننس آرڈیننس کی سیکشن 6، 8 اور 10 کے مطابق مزار کے اندر کسی بھی قسم کے جلسے جلوس کی ممانعت ہے۔

مزار قائد تحفظ ایکٹ یہ بھی کہتا ہے کہ کسی بھی جرم کی کم سے کم سزا 3 سال یا اسے جرمانے میں بھی تبدیل کیا جا سکتا۔

تحفظ ایکٹ کی سیکشن 427 کے تحت 50 ہزار روپے سے زائد کا نقصان پہنچانا جرم ہے جب کہ سیکشن 506 بی کی خلاف ورزی کی سزا بھی 2 سال اور جرمانہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں