363

مسلح شخص کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رہائش گاہ میں داخل

آئین نیوز: کینیڈا میں پولیس نے اوٹاوا کے انتہائی حساس علاقے میں داخل ہونے اور وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی رہائش تک پہنچنے والے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر بتایا کہ ایک مسلح شخص کمپائونڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کے وقت نہ تو وزیر اعظم اور نہ ہی گورنر جنرل اس کے اندر موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کرلیا گیا اور اب وہ حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ کینیڈا کی پولیس نے سکیورٹی واقعے کی نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔

کینیڈا کی پولیس نے اعلان کیا کہ رائڈو ہال میں صورتحال قابو میں ہے اور محفوظ ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو اور ان کا اہل وعیال رائڈو ہال کمپلیکس کے اندر ایک بڑے گھر میں رہتا ہے، جو گورنر جنرل جولی پائیت کی مرکزی رہائش گاہ، ملکہ الزبتھ کے سرکاری نمائندے ہیں۔ رائڈو ہال کا رقبہ 88 ایکڑ ہے۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں