(رپورٹ: عثمان خان ( ویڈیو جرنلسٹ
صوبائی دارلحکومت پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی صوبائی سطح پر ازسر نو تنظیم سازی کا پروگرام منقعد کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر امیر مقام نے نئے منتخب عہدداروں سے حلف لیا ومن ونگ کی تنظیم کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے صدارت کا عہدہ ایم پی اے صوبیہ شایدکو سونپ دیا گیا جبکہ فرح خان جنرل سیکڑی،طاہرہ بخاری مدر ونگ کی وائس پریزڈنٹ اور رابیعہ سید ڈپٹی سیکٹری انفارمیشن منتخب ہوئی۔تقریب میں ومن ونگ کی خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خواتین کارکنان سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے مشن کو ہر حال میں پورا کرینگے پورے پارٹی کے کارکنان اور عہدےدار پر عزم ہیں،صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خواتین کا کردار معاشرے میں اہم ہوتا ہیں نواز شریف کے نظریے کو گھر گھر تک پہنچانے کے لئے خواتین ہی صف اول کا کردار ادا کرسکتی ہیں۔ اْن کا کہنا تھاکہ جس کی مثال موجودہ وقت میں مریم نواز کی ہیں، مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر آمیرمقام نے مزید کہا کہ حکومت نے غریب عوام کے منہ سے روٹی چین لی ہیں ہمارا مشن عوام کی دکھ و درد کو بانٹنا ہیں، پی ڈی ایم پشاور کا جلسہ ہر حال میں کیا جائے گا۔
صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)امیر مقام نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارک باد دیں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
222