130

ن لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرمشاہد اللہ خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی نمازجنازہ بعدنمازظہر11ایچ اسلام آباد میں ادا کی گیء۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کےرہنمااورسینیٹرمشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ، بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد مشاہد اللہ خان کی نمازجنازہ آج بعدنمازظہر الیون ایچ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی، ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،اللہ جوار رحمت میں جگہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں