355

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 136 اموات

آئین نیوز: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 975 ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہو گئے۔صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 58 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، اسلام آباد میں 9 ہزار 242، آزادکشمیر میں 703 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام ا?باد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور ا?زاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں