242

مہنگائی کا جن بے قابو،عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

سادہ سبزی ، چھوٹے گوشت کے تکہ کڑائی سمیت 24خوراک کے آئٹموں کی قیمتوں میں خودساختہ طور پر اضافہ کردیاگیا ہے پاکستان ہو ٹلز اینڈ ریسٹورانٹس ایسو سی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بغیر نیا نرخنامہ جاری کردیاہے مہنگائی کے نئے طوفان کے باعث ہو ٹلوں میںکھانا کھانے والے شہریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

چھوٹا گوشت تکہ کڑائی فی کلو 1400روپے سے بڑھا کر 2000روپے ، چکن کڑائی 700روپے سے بڑھا کر 1200، چکن ہانڈی 700سے بڑھا کر 1ہزار ، افغانی مرغی پلائو 300سے بڑھا کر 500روپے ، مرغی پلیٹ بغیر روٹی کے 180روپے سے بڑھا 220روپے ، بڑا گوشت بمہ روٹی 200روپے سے بڑھا کر 240روپے ، چھوٹا گوشت بمہ روٹی 350روپے سے بڑھا کر 400روپے ، دال سبزی گوشت بغیر روٹی کے 200روپے سے بڑھا کر 250روپے ، دال سبزی بغیر روٹی کے 100روپے سے بڑھا کر 140روپے کر دی ہے تاجروں کے مطابق مہنگائی کے باعث ہو ٹل ایسوایشن بھی متاثر ہو ئے ہیں ۔

جبکہ ہوٹلز اینڈ ریسٹوانٹس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ظفر شنواری کے مطابق قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں کیا ہے مہنگائی کے طوفان نے ہو ٹلز کو بھی متاثر کیا ہے کرونا لاک ڈائون کے باعث سب سے زیادہ ہو ٹلز اور ریسٹورانٹس متاثر ہو ئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں