193

واپڈا ملازمین کا نجکاری کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان


آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹریک ورکرز یونین کی کال پر پشاور کے واپڈا ملازمین کا مجوزہ نجکاری ،بھرتیوں میں غیر معمولی تاخیر ،مہنگائی ،بے روزگاری اور بجلی کی جان لیوا حادثات کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں واپڈا ملازمین نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے

جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال ،سیکرٹریئ،نور الامین،حیدر زئی ،نصیر اللہ اور یگر ملازمین نے شرکت کی مظاہرے کے شرکاء کہنا تھا کہ تبدیلی کی دعویدار حکو مت واپڈا جیسے منافع بخش ادارے کی بندربانٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ واپڈا کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دینگے

۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہو چکی ہے واپڈا کی نجکاری سے نہ صرف بے روزگاری بڑھے گی بلکہ بجلی بھی مہنگی ہوگی ۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ قوم و ملک کے روشن مستقبل کیلئے ملک بھر کے تقسیم کار کمپنیوں کو واپڈا میں ضم کیا جائے

،اور عوام کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ہائیڈل پاور سٹیشنز کی تعمیر کو یقینی بنا کر واپڈا میں فی الفور بھرتیاں کی جائے ،مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر ملک بھر میں بلیک آوٹ سمیت 17فروری کو ملک بھر کے واپڈا ملازمین اسلام آباد میں دھرنا دینگے اور آئندہ کا سخت لائحہ عمل کا ااعلان کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں