185

وزیراعلی نے پرائیوٹ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی

خیبر پختون خواہ کابینہ اجلاس کے بعد صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان، معاون اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش اور معاون انڈسٹریز عبدالکریم نے میڈیا کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان نے صوبے کی سو فیصد آبادی تک صحت کارڈ پلس کی توسیع کا عمل مکمل ہونے کابینہ اور صوبے کے عوام کو مبارکباد دی۔وزیر اعلی نے صحت کارڈ پلس اسکیم کو فلاحی ریاست کے قیام کے سلسلے میں اہم قدم اور صوبے کی تاریخ کابڑا منصوبہ قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ستمبر 2021 میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے سلسلے میں اپنے گزشتہ اجلاس کے فیصلے کی توثیق کردی، خیبر پختون خوا حکومت 2020 میں بلدیاتی انتخابات کے لئے تیار تھی لیکن کورونا کیوجہ سے تاخیر ہوئی، صوبے میں با اختیار بلدیاتی نظام کا قیام موجود حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے، موجود حکومت اپنی پارٹی منشور اور آئینی ذمہ داری کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پر عزم ہے، کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں وزیر بلدیات اکبر ایوب کو الیکشن کمیشن کیساتھ تمام معاملات طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ، 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں گراس روٹ لیول پر بلدیاتی نظام بااختیار بنایا گیا تھا جسکے دورس نتائج سامنے آئے تھے، پچھلے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی بدولت صوبے میں دو تہائی اکثریت ملی ہے ستمبر 2021 میں ایک ذمہ دار لوکل گورنمنٹ کا قیام عمل میں لائیں گے، کابینہ کو چینی اور آٹے کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اس وقت صوبے میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے، کابینہ نے آنے والے دنوں میں صوبے میں چینی کی ضروریات پوری کرنے کے کابینہ کی فوڈ سیکورٹی کمیٹی کو کابینہ کے لئے سفارشات تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا، انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبے کو چینی کی ضرورت ساڑھے 9 لاکھ میٹرک ٹن ہے جبکہ پیداوار ساڑے 3 لاکھ ہے، کامران بنگش نے کہا کہ کمیٹی چار سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی کمی پورا کرنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹ اور سفارشات مرتب کریں گی، کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی نے پرائیوٹ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی صوبے میں پرائیوٹ ٹیسٹنگ ایجنسیوں کے معاملات کو اسٹریم لائن کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کریں گی۔ کمیٹی ایٹا کو منظم کرنے سمیت پبلک سروس کمیشن میں بھرتیوں کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کریں گی، کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے کابینہ کے لئے سفارشات تیار کرنے کے لئے وزیر خزانہ تیمور جھگڑاکی سربراہی میںکمیٹی تشکیل دی ، کامران بنگش کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے فائنل سفارشات مرتب کرکے کابینہ کو پیش کریں گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں