186

وی سیز تقرری ، صوبائی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنیکا فیصلہ

سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے صوبائی کابینہ کااجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی کابینہ کے آئندہ ہفتے طلب کئے جانے والے اجلاس میں سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر ریلیف دینے کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے لئے پرفیسر ڈاکٹر ضیا الحق ، وویمن یونیورسٹی مردان کے لئے پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین ، یونیورسٹی آف بونیر کے لئے پروفیسر ڈاکٹر امین باچا ، یونیورسٹی آف چترال کے لئے پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ ، فاٹا یونیورسٹی کے لئے پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان شامل ہیں صوبائی کابینہ کے آئندہ ہفتے ممکنہ ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیدی جائیگی کابینہ اجلاس کے لئے سمری ارسال کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں