پشاور ٹیچنگ سٹاف ایسو سی ایشن اسلامیہ کالج کل سے اپنے مطالبات کے حق میں تعلیم سرگرمیوں سے غیر معینہ مدت کیلئے بائکاٹ کا اعلان کیا ہے ایسو سی ایشن کے عہدیداران کے مطابق کنٹریکٹ اساتذہ کی کنٹریکٹ میں رینول نہ کرنے اور انکی تنخواہوں کی بندش سے اساتذہ شدید پریشانی سے دو چار ہے
تاہم انتظامیہ اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کسی صورت سنجیدہ نہیں جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کیساتھ ساتھ اساتذہ میں بھی بے چینی پائی جانے لگی ٹیچنگ سٹاف اسلامیہ کالج کے عہدیداران نے اس سللے میں کئی روز سے احتجاجی کیمپ بھی لگایا تھا تاہم مطالبات کے حوالے سے پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں آج سے تمام تعلیمی سرگرمیوں سے بائکاٹ کا اعلان کیا جو مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا ۔