262

پاکستان میں اسامہ کی ہلاکت کو زرداری نے خوشی کی خبر” قرار دیا تھا :اوباما”

‘A Promised Land’ امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنی نئی کتاب ’اے پرامسڈ لینڈ‘

میں لکھا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے سے مشکل فون کال کی توقع پاکستان سے کر رہا تھا لیکن بالکل اس کے برعکس ہوا۔

امریکا کے سابق صدر باراک وبامہ نے اپنی نئی کتاب میں لکھا ہے کہ میرا خیال تھا کہ سب سے مشکل کال پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کو ہوگی کیونکہ ان پر پورے ملک سے دباوء ہوگا کہ پاکستان کی سالمیت کی تضحیک ہوئی ہے لیکن میرے توقعات کے برعکس نکلا جب آصف علی زرداری نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو خوشی کی خبر قرار دیا ۔

سابق صدر باراک اوبامہ نے مزید لکھا ہے کہ میں توقع کر رہا تھا کہ آصف زرداری کو کال کافی مشکل ہو گی لیکن جب میں نے ان سے رابطہ کیا تو ایسا بالکل نہیں تھا، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جو بھی رد عمل ہو، یہ بہت خوشی کی خبر ہے۔

اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا کہ صدر آصف زرداری اس فون کال پر واضح طور پر جذباتی تھے اور انھوں نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کا بھی ذکر کیا جنھیں القاعدہ سے منسلک شدت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔

ایبٹ آباد آپریشن کی منظوری

امریکا کے سابق صدر باراک اوباما نے اپنے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ منصوبے کوانتہائی خفیہ رکھا گیا انتظامیہ کے کچھ لوگوں کے سوا کسی کو پتہ نہیں تھا

اوباما نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ نیوی سیلز کو پاکستان بھیجنے پر امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صبر کرنے کا مشورہ دیا اور نیوی سیلز کو پاکستان بھیجنے کی مخالفت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں