288

پاکستان میں کورونا وبا سے 24 گھنٹوں میں مزید 21 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ کر 21 ہزار ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 21 ہزار 098 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 20 ہزار 065 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 21 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 ہزار 21 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں