224

پشاور ، اندرون شہر جنازہ گاہ میدان جنگ میں تبدیل ، لاٹھیوں کا استعمال


اندرون شہر جنازہ گاہ جمعہ کے روز میدان جنگ میں تبدیل ہوا علاقہ کے مکینوں اور ٹھیکیدار کے اہلکاروں کے درمیان جھگڑا آدھا گھنٹے تک جاری رہا دونوں طرف سے لاٹھیاں ، برتن او ر پتھروں کا استعمال کیا گیا جس کے باعث شاہ ولی قتال اور نزدیکی تمام بازاروںکو امن وامان کی صورتحال کے باعث بند کردیا گیا جھگڑے کے باعث بازار میں آنے والی خواتین بھی اس کی ز د میں آگئیں جس کے باعث بعض خریدار معمولی

زخمی ہو گئے تاہم جھگڑے کے باعث پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ پولیس نے دونوں اطراف سے گرفتاریاں کر لی ہیں جنازہ گاہ پر مارکیٹ قائم کرکے اسے لیز پردینے کی منظوری دی گئی ہے جس پر علاقے کے مکینوں نے عدالت سے رابطہ کیاتھا اور عدالتی احکامات گزشتہ روز جاری کئے گئے جس کے مطابق جنازہ گاہ پر تعمیراتی کام روک دیا گیا

گزشتہ روز جب دوبارہ کام شروع ہواتھا تو علاقے کے مکینوں نے ٹھیکیدار کے اہلکاروں کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا تاہم اس دوران دونوں فریقین کے دوران جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے باعث علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوا مشتعل افراد نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور کپڑے پھاڑے آدھا گھنٹے کے باعث پولیس کی نفری پہنچنے پر جھگڑا ختم ہو ا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں