117

پشاور ، نجی سیکورٹی گارڈ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا


مچنی گیٹ پولیس سٹیشن کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پرا ئیو یٹ سیکیو رٹی گارڈ کو فائر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتاردیا ۔ واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی نو ر محمد ولد الطا ف عمر 26سال سکنہ پٹوا ر پا یا ن نے رپور ٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا

کہ اسکا بھا ئی حا جی الرحما ن ولد الطا ف عمر 42سال سکنہ پٹوار پا یا ن جو پرا ئیو یٹ سیکیو رٹی کمپنی میں بطور سیکیو رٹی گارڈ ڈیو ٹی دے رہا تھا گزشتہ شب معمو ل کے مطا بق ڈیو ٹی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گھر کی طر ف آرہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ کر دی

جسکے نتیجے میں وہ مو قع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزما ن ارتکاب جر م کے بعد جائے وقو عہ سے فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو تحو یل میں لیکر پو سٹما رٹم کیلئے خیبر میڈیکل کا لج پہنچا دیا اور جائے وقو عہ سے شواہد اور خالی خول بر آمد کر کے تحقیقا ت شروع کر دی اور مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں