آئین نیوز: پشاور سمیت صوبے کے چار اضلاع میں متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے ( مکمل طور پر بند رکھنے ) کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ممکنہ طور پر پشاور سمیت چار اضلاع کو رواں ہفتے میں مکمل طور پر بند کردیا جائے گا ۔ صحافیوں ، سیکورٹی فورسز ، پولیس ، محکمہ صحت کے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہو نگے ۔ صوبے میں ایمر جنسی ڈکلیئر کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور سمیت چار اضلاع کو ممکنہ طور پر سیکورٹی اداروں کے حوالے کیا جارہا ہے پشاور ، سوات ، مالاکنڈ اور مردان کو کرونا وائرس کے حوالے سے حساس ترین اضلاع وفاق کی جانب سے قرار دیئے گئے ہیں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کے تحت پشاور ، سوات ، مردان ، مالاکنڈ کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے خوراک ، میڈیسن ، سمیت دیگر اشیاء ضرورت کی دکانوں کو بھی بند رکھا جائے گا ۔
شہریوں کو ہدایات کی جائیگی کہ وہ مقرر ٹائم تک اشیائے خوردونوش خریدے صرف ایمر جنسی میں ایمبولینس گاڑیوںکو آنے جانے کی اجازت دی جائیگی جبکہ دوسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کو اشیائے خوردنوش ، میڈیسن ، وغیرہ کی خریداری کے لئے اجازت محدود مدت کے لئے ہو گی
ذرائع نے بتایا ہے کہ چار اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے ( مکمل طور پر بند رکھنے) کا فیصلہ نئے مالی سال کے بجٹ پیش ہونے کے بعد ممکنہ طور پر کردیا جائے گا جبکہ دوسری طرف شہریوں نے کرفیو کی افواہوں کے باعث خریداری مزید تیز کردی ہے ۔ آٹا ، چائے ، چینی ، دالیں ، گھی ، آئل ، بند ڈبے والے دودھ ، بچوں کے لئے دودھ سمیت بنیادی اشیاء خوردونوش کی خریداری میں تیزی آ رہی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے ملک بھر سے کورنا ہاٹ اسپاٹ 20 شہروں کے مقامات کی نشاندہی کر دی،کراچی، لاڑکانہ، حیدرآباد، سکھر، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور اسلام آباد کے مقامات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی کے تحت ملک بھر کے 20 مقامات کو مکمل بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سوات، حیدرآباد، سکھر، سیالکوٹ، گجرات، گھوٹکی، لاڑکانہ کے مختلف مقامات کورونا ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں۔ترجمان این سی اوسی کا کہنا تھا کہ خیرپور، ڈی جی خان، مالاکنڈ اور مردان کے مختلف علاقے بھی کورونا سے بہت زیادہ متاثر قرار دیے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں جی نائن، ٹو، تھری سیل کردیے گئے اور کراچی کی ایک کمپنی بھی 300 سے زیادہ کیسز آنے پر سیل کردی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں آئی ایٹ، آئی ٹین، غوری ٹاؤن، بارہ کہو، جی سکس، جی سیون بھی نئے ہاٹ اسپاٹ بن گئے، ان نئے ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ جاری ہے جو کبھی بھی سیل کئے جا سکتے ہیں۔