102

پشاور سے راہزن افغانی گرفتار، موبائل فونزاور مسروقہ رقم برآمد


کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود میں راہزنی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا. گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جنہوں نے چند روز قبل دو شہریوں سے قیمتی موبائل فونز چھینے تھے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کرلیا ہے جن کے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعما ل ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے

۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 فروری کو مدعی حماد احمد ولد وصال محمد سکنہ چارسدہ نے اپنے دوست محمد وسیم کے ہمراہ تھانہ پشتخرہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ علاقہ تھانہ پشتخرہ کی حدود تاج آباد میں میں نا معلوم افراد اسلحہ کی نوک پر اس سے قیمتی موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے جس پر تھانہ پشتخرہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حفیظ الرحمان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انکو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔

خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کرکے ان کے بیانات قلمبند کئے جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران ملزمان عمران ولد عبد الرحمان اور احمد اللہ ولد نقیب اللہ ساکنان افغانستان کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم 45 ہزار روپے اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں