207

پشاور میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشدل خان شہید

سنٹرل جیل پشاور کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا انسپکٹر خوشدل خان شہید جبکہ اے ایس آئی بخت زیب اور افتخار زخمی ہو گیا پشاور کے حساس علاقہ سنٹرل جیل کے قریب نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی انسپکٹر خوشد ل خان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں انسپکٹر خوشد ل خان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ انکے ساتھ گاڑی میں موجود اے ایس ائی بخت زیب اور افتخار شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ شہید ہونے والے اہلکار کی ڈیڈ باڈی کو بھی پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا ،واقعہ کے بعد پولیس نے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ اپریشن شروع کر دی ہے جبکہ جیل کے قریب لگائے جانے والی خفیہ کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کر لی گئی ہے اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ، حساس علاقہ میں سی ٹی ڈی انسپکٹر پر فائرنگ نے پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالی نشان لگا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں