187

پشاور کےدوخواجہ سراءایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہو گئے


پشاور کے2خواجہ سرائوں میں ایڈز و ایچ آئی وی کا شکار ہو گئے ہیں ایچ آئی وی اور ایڈز کے شکار ہونے والے دونوں خواجہ سرائوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے ایل آر ایچ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا ہے اور21نئے کیسز ایل آر ایچ میں رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن میں 4خواتین مریض اور ایک بچی بھی شامل ہے ۔

جبکہ سال 2020میں ایل آر ایچ میں 205ایڈز اورایچ آئی وی کے مریض رجسٹرڈ ہو ئے تھے جس میں 161مرد ، 40خواتین ، 2بچے اور 2خواجہ سراء بھی شامل تھے خواجہ سرائوں میں ایچ آئی وی اور ایڈز کامرض ہسپتال ذرائع کے مطابق تیزی سے پھیل رہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں