158

پولیس ورثاء کا پچھلے 28 گھنٹوں سے پشاور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری

دوران سروس فوت اور میڈیکل بور یٹائرڈہونیوالے پولیس کے ورثاء کا پچھلے 28 گھنٹوں سے پشاور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ بھوک ہڑتال کے دوران گزشتہ روز چار لڑکوں کی حالت غیر ہونے سے انہیں ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس کے بچوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتال جاری ہے

اور عندیہ دیا ہے کہ بھوک پڑتال کے دوران کسی فرد کو بھی کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ داری پولیس کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی واضح رہے کہ مظاہرین پچھلے 17 دنوں سے احتجاجی دھرنا دئے ہے تاہم انکے مطالبات کو تسلیم کرنے کے حوالے سے اعلیٰ پولیس حکام غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہے جسکی وجہ سے مظاہرین نے بھوک ہڑتال شروع کی مظاہرین مطالبہ کر رہے کہ سو فیصدکوٹہ پر تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے بصورت دیگر بھوک ہڑتال جاری رہے گی تاہم کسی بھی فرد کو اس دوران کوئی نقصان پہنچا تو اسکی ذمہ دار پولیس اور صوبائی حکومت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں