478

کورونا تیسری لہر ، ایک مرتبہ پھر سخت پابندیاں لگنے کا امکان


کرونا وائرس کی پابندیوں کو ایک بار پھر مزید سخت کرنے ، مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کرنے ، بازاروں کو سیل کرنے کے بارے میں اہم اجلاس آج ہو گا اجلاس کی سفارشات کو صوبائی کرونا ٹاسک فورس کو بھیجوا دیا جائے گا اور صوبائی کرونا ٹاسک فورس کے آئندہ ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے

ان سفارشات کی ممکنہ طورپر جائزہ لینے کے بعد منظوری دی جائیگی کرونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد صوبائی دارلحکومت پشاور میں کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پشاور میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی ہے کرونا کی تیسری لہر کو انتہائی خطرناک قرا ر دیا گیا ہے

ہشتنگری بازار ، چوک شادی پیر ، شاہین بازا ر ، بلور پلازہ ، ٹائم سینٹر ، شفیع بازار ، سنہری بازار ، گورا بازار ، صدربازار ، ارباب روڈ ، سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں کرونا ایس پی پیز نامی کوئی چیز موجود نہیں ہے کرونا کے کیسز میں اضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں لاک ڈائون کرنے ، بازاروں میں چھاپے مارنے مختلف مقامات کو سیل کرنے کا جائزہ آج ہونے والے اجلاس میں لیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ڈی سی پشاور ، کمشنر پشاور ، سی سی پی او پشاور ، ایس ایس پی پشاور ، سمیت محکمہ صحت اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں