365

کوروناوبا، مصدقہ مریضوں کی تعداد 50000 سے متجاوز


ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ جب کہ اس وائرس سے ایک دن کے دوران 50 اموات ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 ہزار 387 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 987 ہوگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 2 ہزار 603 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں مصدقہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار 694 ہوگئی ہے۔ جن میں سے 15 ہزار201 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں 19 ہزار 924 ،پنجاب میں 18 ہزار 455، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74 ، اسلام آباد میں ایک ہزار 326، گلگت بلتستان میں 602 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 50 اموات ہوئی ہیں ، جس کے بعد ملک میں اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار67 ہوگئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے ہیں، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجلبننے والے افراد کیتعداد 365 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 336 ، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں