209

کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے: اسفندریار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے وزیراعظم کے سانحہ مچھ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے حوالے سے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہزارہ برادری کے سارے مطالبات مان لیے ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ شرط لگا دیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کریں آج ہی کوئٹہ جاوٗں گا۔

مزید پڑھیں:

ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی کوئٹہ آمد، ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت

سانحہ مچھ کے متاثرین کا کوئٹہ شاہراہ پر دھرنا جاری، حکومت مذاکرات میں بدستور ناکام

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ کپتان کا فرعونیت بھرا لہجہ بتا رہا ہے کہ ان کے دن گنے جا چکے ہیں، ہزارہ برادری کے لیے دھمکی آمیز باتیں کرنا ان کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف اور قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر عوام کا نہیں تو پھر کس کا ہے؟ کوئٹہ میں لاشیں پڑی ہیں لیکن وزیراعظم ہاؤس میں بٹھائے گئے شخص کے سینے میں دل ہی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں