129

گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز ’37 افراد گرفتار


محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے مزید 37 افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان اور سیکرٹری خوراک خوشحال خان کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ ‘ واجد علی ‘ فوڈ انسپکٹرز محسن نثار اور محسن علی شاہ نے گلبرگ ‘ گلبہار ‘ فقیر آبساد ‘ ہشت نگری اور پھندو روڈ پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔

سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 37 افراد کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔ گرانفروشوں میں سبزی و پھل فروش ‘ دودھ و دہی فروش ‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان ‘ قصائی ‘ نانبائی ‘ چکن فروش اور دیگر شامل ہیں ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ مختلف اوقات میں کارروائیاں جاری رکھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گرانفرشی کسی صورت برداشت نہیں جبکہ مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پوائنٹس مالکان سرکاری نرخنامے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کیا جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں