ہزارہ برادری سانحہ مچھ کے جانبحق آفراد کی آج تدفین کریں آج ہی کوئٹہ جاوں گا۔ وزریراعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جب لواحقین کے تمام مطالبات مان لیئے ہے تو اس کے بعد یہ مطالبہ کرنا کہ وزیراعظم کے آنے تک تدفین نہیں کریں گے یہ مناسب نہیں ۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نےکہا کہ مچھ واقعے کے بعد وزیر داخلہ کو کوئٹہ بھیجا، پھر دو وفاقی وزرا کو بھیجا، ہزارہ کمیونٹی کو یہ بتانے کے لیے بھیجا کہ یہ حکومت ان کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے تمام مطالبات مان چکےہیں لیکن ان کا ایک مطالبہ ہے کہ وزیرعظم آئے تو شہدا کو دفنائیں گے، ان کو کہا ہےکہ کسی بھی ملک کے وزیراعظم کو ایسے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، اس طرح ہر کوئی بلیک میل کرے گا، خاص طور پر ڈاکوؤں کا ایک ٹولہ ڈھائی سال سے کرپشن کیسز معاف کرنے کے لیے بلیک میل کررہا ہے۔
یہ وزیراعظم کو بلیک میل کرنے کے مترادف ہے مارچ میں ہی کابینہ کو بتادیا تھا کہ بھارت ملک میں فرقہ وارنہ تشدد پھیلانا چاہتا ہے۔