209

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز کل سے شروع ہو جائینگے

یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز کل سے شروع ہو جائینگے اسلامیہ کالج ، وویمن یونیورسٹی مردان ، بونیر یونیورسٹی ، چترال یونیورسٹی ، خیبر یونیورسٹی ، فاٹا یونیورسٹی اور ہری پور یونیورسٹی کے لئے 59امیدواروںکو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی آسامیوں کے لئے انٹرویوز اسلام آباد میں طلب کئے گئے ہیں کمیٹی کی جانب سے اسلامیہ کالج یونیورسٹی سمیت سات یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے امیدواروںکو کل طلب کیاگیا ہے

تین روز کے دوران ساتوں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہونگے تیس جنوری تک انٹرویوز ہو نگے ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی آسامیوں کے لئے 5امیدوار وں ، فاٹا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لئے 15امیدواروں، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے لئے 15امیدواروں ،وویمن یونیورسٹی مردان کے لئے 5امیدواروں ، بونیر اور چترال یونیورسٹی کے لئے 21، خیبر یونیورسٹی کے لئے 3، امیدواروںکو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں